کہوٹہ:پہاڑی  پتھر میں پھنسے بچے کو 6 گھنٹے سے جاری آپریشن کے بعد نکال لیا گیا

03:12 PM, 31 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) کہوٹہ میں پہاڑی  پتھر میں پھنسے بچے کو 6 گھنٹے سے جاری آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   کہوٹہ کی تحصیل میں پہاڑی پتھر میں پھنسے والے بچے کو نکال لیا گیا  ہے۔   ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی آپریشن 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا ۔

12 سالہ لڑکا بکریاں چراتے ہوئے پہاڑی پتھر میں پھنس گیا تھا ، ریسکیو اہلکاروں نے پہاڑی پتھر کو کاٹ کر بچے کو ریسکیو کیا ، دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھر میں پھنسا اور وہ جھمیترا گاؤں کا رہائشی ہے۔

جائے وقوعہ روڈ سے کافی دور ہے اس لیے ایمرجنسی ریسیکو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں تھی۔لہذا ریسکیو اہلکار ریسکیو آلات اٹھائے کئی کلومیٹر پہاڑوں پر پیدل چل کر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پتھر کے اندر ہی بچے کو ڈرپ لگائی گئی ۔

مزیدخبریں