پشاور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

04:05 PM, 31 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ شرقی میں وزیراعلی پنجاب  مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔ درخواست، انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری علی زمان ایڈووکیٹ نے جمع کرائی۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

ضلع پشاور صدر عرفان سلیم، جنرل سیکرٹری ملک شہاب، رہنماء ملک اہتشام و سہیل آفریدی کی موجودگی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آرکیلئے درخواست جمع کروائی۔

مزیدخبریں