جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

04:45 PM, 31 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 24 اکتوبر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔  وہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی ریفرنس میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

 گزشتہ روز  چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی تھی۔ اب نو تعینات چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بدستور کمیٹی کے ممبران رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی تھی۔

مزیدخبریں