ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر طالبہ زیادتی کیس کی جعلی خبر کا معاملہ ،سوشل میڈیا پر طالبہ کی جعلی والدہ بننے والی ٹک ٹاکر کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق جعلی والدہ بننے والی خاتون کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے حراست میں لے لیا،خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو لڑکی کی جعلی والدہ بن کر ویڈیو بنا کر پوسٹ کی تھی،جعلی ماں کو عدالت کے باہر سے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
خاتون کو عدالت میں پیش کر کے اسکا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا, خاتون کے اوپر جعلی ماں بن کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے کا مقدمہ درج ہے،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزمہ نے لاہور کےنجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کیا تھا،لاہور پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لیا،پولیس کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطرویڈیوبناکراپ لوڈ کی تھی۔