وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ کابینہ کو امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء، افغان امن عمل پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے سیاسی، معاشی اور قومی سلامتی پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پی ڈی ایم جلسہ سمیت پارلیمانی امور پر بات کرے گی۔ وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دے گی۔ کابینہ مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی۔ کابینہ ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں