گوادر: 4ارب سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی

گوادر(پبلک نیوز)‌ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 93 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی.

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادرمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق 93کلو گرام اعلی کو الٹی کی ہیروئن برآمد کی گئی ، منشیات گوادر کے علاقے نیوٹاؤن ایئرپورٹ روڈ کے پاس چھپائی گئیں تھیں۔
پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 25.389 ملین ڈالر کے لگ بھگ۔ ت

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں