چونیاں: میونسپل کمیٹی کی ٹریکٹر ٹرالی، کوسٹر، موٹر سائیکل میں تصادم

چونیاں (پبلک نیوز) قصور روڈ پر خوفناک حادثہ، میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ٹریکٹر ٹرالی کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد موقع پر جاں بحق چار زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو ایکسیویٹر کے ذریعہ کوسٹر سے نکال لیا گیا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ سرکار کی جانب سے شہریوں کو ریسکیوں کرنے کے لیے کسی طرح کی مدد بروقت نہ پہنچ سکی۔

دوسری جانب کوہلو میں تیز رفتاری کے باعث نجی تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو کوہلو منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں