ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد، کری ایٹرز کیلئے سزا کا حکم

کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے معاملہ سماعت، غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ ٹک ٹاک ہی نہیں ہر قسم کی سوشل ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے۔ ملک مخالف، ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے جنسی اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا بھی حکم دیا اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر اخلاقی مواد روکنا پی ٹی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یقینی بنایا جائے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہوں۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر ویڈیوز اپ لوڈ ہو تو فوری ہٹائی جائے۔ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے بھی خلاف کارروائی کی جائے۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ٹاک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹا دیا گیا ہے۔ غیر اخلاقی ویڈیو ہٹانے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں۔

پی ٹی اے جواب پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں