31

اسٹاک مارکیٹ میں 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، اس سے قبل 23 فروری 2005 کو ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دن بھر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، انڈیکس کا اختتام 30 اعشاریہ 48 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، انڈیکس 46 ہزار 644 اعشاریہ 29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 31 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 230 شیئرز کا کاروبار ہوا، صفر اعشاریہ صفر سات فیصد کی گراوٹ بھی دیکھی گئی، تاہم مندی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں