ویب ڈیسک: واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑٰ خوشخبری آ گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر لانچ کر دیا ہے جو سب سے بڑی پریشانی دور کر دے گا۔ اب صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں کوئی دقت نہیں ہو گی۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ نہ صرف فون بلکہ مزید چار ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا۔
Very excited to be launching a beta of our new multi-device capability for @WhatsApp. Now you can use our desktop or web experiences even when your phone isn’t active and connected to the internet. All secured with end-to-end encryption.
Learn more: https://t.co/AnFu4Qh6Hd
— Will Cathcart (@wcathcart) July 14, 2021
پہلے یہ ہوتا تھا کہ اگر آپ کے فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہے تو آپ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں ورنہ نہیں مگر اب یہ بھی مسئلہ نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ سربراہ نے لکھا ہے کہ فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہو بھی جائے تو آپ ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔