صدر پاکستان عارف علوی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری مار دی۔ ایپلی کیشن پر پہلی ویڈیو بھی اپلوڈ کر دی گئی۔

اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت پاکستان ٹک ٹاک پر اب موجود ہوں گے۔ ٹک ٹاک پر ڈاکٹر عارف علوی کے مثبت اور حوصلہ افزاء پیغامات شیئر کیے جائیں گے۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے پیغامات خاص طور پر پاکستانی نوجوانوں کے لیے شیئر ہوں گے۔ جس کا مقصد صارفین کو متاثر کن کنٹنٹ تخلیق کرنے کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔

صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ [email protected] کے نام سے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی جو بعد ازاں واپس لے لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں