آزاد کشمیر کی انتخابی مہم عروج پر، وزیراعظم عمران خان آج باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی ساتھ ہوں گے ، ذرائع کے مطابق میرپور،بھمبر اور مظفرآبادمیں جلسوں سےخطاب شیڈول۔
مریم نوازکی آزادکشمیر میں انتخابی مہم جاری،آج تین جگہوں پرخطاب کریں گی، آصفہ بھٹو زرداری مظفرآبادکوہالہ پل پرکارکنوں سےخطاب کریں گی،جلسےکی تیاریاں جاری،جیالوں نےپنڈال سجالیا۔
کشمیرکی جنگ لڑنےوالےمودی کوشادیوں پرنہیں بلاتے،مریم نوازنہتےکشمیریوں پر پابندیوں،آرایس ایس نظریےپربات کیوں نہیں کرتی،فرخ حبیب کاسوال،کہا ن لیگ نےاپنےادوارمیں مسئلہ کشمیرکواہمیت نہیں دی۔
وزیر داخلہ شیخ رشیداورچینی وزیرپبلک سکیورٹی میں ٹیلیفونک رابطہ،داسو بس حادثے سےمتعلق بات چیت، قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس،حادثےپرہونےوالی تحقیقات سےمتعلق آگاہ کیا۔
نیب اور بیورو کریسی کےاختلافات کا معاملہ، ذرائع کے مطابق سیکرٹریز کمیٹی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے موقف کی حمایت کردی۔اعلی اور سینیئر بیوروکریٹس نےسرکاری افسران کے خلاف نیب کےاقدامات کوناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دے دیا۔