عثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے کمرکس لی

لاہور ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے “چیف منسٹر سپیشل پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر و مرمت,سٹریٹ لائٹس کی بحالی,تجاوزات کے خاتمے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ صفائی ستھرائی,ٹریفک نظام کی بہتری,گداگروں کیخلاف مہم,پارکنگ انتظامات بہتر ,اوورچارجنگ کا خاتمہ،انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس,منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن، گرین بیلٹس جیسے دیگر شاہکار انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں