پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا،اس موقع پر سفیر یواےای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کےلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

اد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھاجب موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں