ڈولفن سکواڈ، پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور (پبلک نیوز) ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث126 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ 3 کاریں،113 موٹر سائیکلیں،28 موبائل فونز اور1 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد اور شہریوں کو ڈکیتی کی وارداتوں سے بچانے کیلئے مربوط لائحہ عمل کے تحت پٹرولنگ کریں۔ بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالزکے اطراف موثر گشت کے ذریعے شہریوں کو تحفظ دیں۔ شہری کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک استعمال کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتہ ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام226 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ 6لاکھ38 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،668گاڑیوں اور 6 لاکھ 39ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ کی گئی ملزمان سے 45پسٹلز،11 رائفلز، 60 میگزین اور783 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 01 کلو 710گرام چرس،71بوتلیں شراب،20 کین بیر برآمد کرلی گئی۔

2613 موٹر سائیکلیں،18 گاڑیاں تھانوں میں بندجبکہ 780اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی09 گاڑیوں،36 موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ پتنگ بازی میں 66،ون ویلنگ میں 81جبکہ ہوائی فائرنگ میں 07ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

دورانِ پٹرولنگ17 اشتہاری،127عادی ا ور111عدالتی مجرمان بھی گرفتارکئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں