کورونا سے مزید 30مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، مثبت شرح 4 اعشاریہ 95 ہوگئی ،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 452 نئے کیس رپورٹ،مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 812 تک جاپہنچی، 48 ہزار 850 مریض زیرعلاج، 2 ہزار 532 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 30مریض انتقال کر گئے ، ملک میں 2ہزار 452میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 48ہزار 850 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 20ہزار 066مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک میں9لاکھ 92ہزار 727مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال22ہزار 812اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 49ہزار 503ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں