جوے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں سٹے اور جوے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11 ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 12 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چھاپے کے دوران شہر کا سب سے بڑا جوئے اور سٹے کا ماسٹر مائنڈ عمران عرف مانی پکڑا گیا۔

پولیس نے محمدی کالونی سے چلنے والے اڈے سے بھاری رقم بھی برآمد کی۔ گرفتار ملزم عمران عرف مانی کراچی کا سب سے بڑا جوے اور سٹے کے نیٹ ورک کا سربراہ ہے۔ عمران مانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں