کراچی: قربانی کیلئے لایا گیا بھینسا بپھر گیا

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا۔ بھاری بھرکم اور انتہائی خطرناک بھینسا کئی رسیاں ٹور کر فرار ہوا تو مالک اور قصائی بھینسے کو پکڑنے میں ناکام رہے۔

بھینسے نے پکڑنے والے کئی افراد کو زخمی کردیا، بگڑے بھینسے کو دیکھنے کے لیے ہجوم جمع ہو گیا، بھینسے نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، کئی گھنٹوں کی ناکام کوششوں کے بعد بھینسے پر فائرنگ کردی گئی۔

کئی گولیاں لگنے سے بھینسا زخمی ہو کر گر گیا، زخمی بھینسے کو قصائیوں نے قابو کرنے کے بعد قربان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں