شکست کا خوف ؛ جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے

لاہور(پبلک نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ خبطی جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی ہے۔شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے۔لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں اس مودی کے یار کی بیٹی کا کشمیری کیوں ساتھ دیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔کشمیرکپتان کا ہوچکا ہے۔پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی ,کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کردیں گے۔25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں