سکھر میں دو گھنٹے کی طوفانی بارش نے تباہی مچادی

سکھر (پبلک نیوز) روہڑی میں 2، پرانہ سکھر میں ایک مکان کی چھت گر گئی۔ چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سیپکو کے مطابق طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر 9 سے زائد ہائی وولٹج پول،3 ٹرانسفارمرز گر گئے۔ درخت گرنے سے مختلف مقامات پر ہائی وولٹج تاریں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ سکھر:ٹرپ 60 فیڈرز میں سے 9 بحال ہوچکے ہیں،51 کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

ترجمان سیپکو کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکزی شاہرائیں سمیت نشیبی علاقے زیر آب، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں