خيرپور (پبلک نیوز) لاڑکانہ ٹو خیرپور بائی پاس پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں لاڑکانہ ٹو خیرپور بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر جان بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 15 سالہ عدیل سانگی 20 سالہ ہاشم کھوکھر اور 35 سالہ خدابخش بھٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔