دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3خواتین، بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے

چنیوٹ (پبلک نیوز) دریائے چناب میں دوست محمد پل بھوانہ کے قریب کشتی الٹ گئی۔ 3 خواتین بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 سالہ آمنہ بی بی کی لاش نکال لی گئی۔ باقی ڈوبنے والے 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں نے رات گئے خود کشتی چلانا شروع کردی جو پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

ریسکیو کے غوطہ خور دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں