ویب ڈیسک: دنیا اس وقت جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ چین اس دوڑ میں سب سے زیادہ تیز بھاگ رہا ہے۔ جہاں دیگر اختراعات اور دریافتیں کی گئی ہیں وہاں پر اب 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین بھی چلا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چائنہ کی جانب سے دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) چلا دی گئی ہے جس پر چینی شہری سفر کر سکیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ریل گاڑی 600 کلو میٹر یعنی 373 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتی ہے۔
🇨🇳🚄😎😎😎Passengers’ seats of the world’s first 600 km/h high-speed maglev train, which rolls out today at Qingdao, China. pic.twitter.com/eai3n2u1Xt
— Shen Shiwei沈诗伟 (@shen_shiwei) July 20, 2021
دنیا کی تیز ترین قرار دی جانے والی یہ ٹرین مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے شروع کی گئی ہے۔ جس سے بیجنگ اور شنگھائی کا درمیانی سفر 5 گھنٹوں سے کم ہو کر اڑھائی گھنٹوں میں طے ہو سکے گا۔
چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق چین نے خود یہ (دنیا کی تیز ترین) ٹرین تیار کی ہے۔ اس کو چینی نے اپنے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبہ میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی قرار دیا ہے۔