مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

لاہور (پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز عالمی وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔ انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں