17

مودی حکومت کا اپنی ہی ائیر فورس کو45696 کروڑ کا ٹیکا

نیو دہلی (پبلک نیوز) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے ہی تیجا جہازوں کو تکنیکی مسائل کہ وجہ سے مسترد کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیجا اڑان تابوت کہلائے جانے والے مگ ٹوینٹی ون جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں، 1970 کے بعد سے بھارتی مگ ٹوینٹی ونزکے حا دثات میں سے زیادہ پائلٹ اور 40 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اغیر معیاری پیداوار اور دہایوں کی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے بد نام ہے۔

خود کو چین کا متبادل اور مقابل سمجھنے والا بھارت 26 سال میں اپنے جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا مگر 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف کروائے گئے 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں، بھارتی ائیر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پروجیکٹ کی ناکامی کا عکاس ہے۔

پاکستان کے شاہینوں نے میڈ ان پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر سے بھارتی سور ماؤں کا خواب چکنا چور کیا، پاکستانی جے ایف سیونٹین تھنڈر نے ایک بھارتی سخوئی تھرٹی اور مگ ٹوینٹی ون کو نشانہ بنایا، پاکستان کی یہ کامیابی پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے، پاکستان کی کامیابی بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر سوالیہ نشان بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں