25

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطااللہ تارڑ پہلے گرفتا ر پھر رہا

ڈسکہ (پبلک نیوز) ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ عطااللہ تارڑ کو پنجاب پولیس کی جانب سے پہلے گرفتار کیا گیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ان کو رہا بھی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عطااللہ تارڑکو ڈسکہ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا کیس نہیں ہے.حکومت نے عطاتارڑ کو اغوا کیا ہے اور ان کی فوری رہا کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں