امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، آصف زرداری

لاہور(پبلک نیوز) نیب کی سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیویارک پراپرٹی تحقیقات میں پیش رفت، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں نیب کو جواب جمع کروا دیا.

ذرائع کا کہنا ےہ کہ سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی، اپنے وکلاء کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب میں سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا گیا، جب فلیٹ خریدار اسوقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا.

ذرائع کے مطابق جمع کرائے گئے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے علاج کیلئے گیا تھا،نیب انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہا ہے. واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر پر 5لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں