ویب ڈیسک: ایلان مسک اس وقت دنیا میں شہرت کے آسمان پر موجود ہیں۔ اس کی وجہ ان کی ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیاں ہیں۔ سپیس ایکس وہ کمپنی ہے جو مشن مریخ کی وجہ سے دنیا میں مقبولیت رکھتی ہے جبکہ ٹیسلا کی کاریں اپنی مثال آپ ہیں۔
مگر ایلان مسک اپنی کمپنیوں کے علاوہ “ایپل” کے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بننا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹس کی ایک سیریل سامنے آئی ہے۔ اس سیریل میں سب سے اہم ٹویٹ ٹیسلا اور ایلان مسک کے ایک فین نے کی۔
I don’t want to be CEO of anything
— Elon Musk (@elonmusk) July 30, 2021
مذکورہ ٹویٹ میں ایک گرافک موجود ہے جس میں ایلان مسک کو ایپل کا سی سی او لکھا اور دکھایا گیا ہے۔ جس کے جواب میں ایلان مسک نے خود رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی چیز کا سی ای او نہیں بننا چاہتا۔
2016 میں ٹیسلا کے سی ای او کے حوالے سے ایک کتاب میں کچھ اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایلان ایک بار ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملے تھے۔ بی بی سی کے ٹیکنالوجی رپورٹر نے اس بارے میں چلنے والی ٹویٹس میں سوال اٹھایا۔
Cook & I have never spoken or written to each other ever.
There was a point where I requested to meet with Cook to talk about Apple buying Tesla. There were no conditions of acquisition proposed whatsoever.
He refused to meet. Tesla was worth about 6% of today’s value.
— Elon Musk (@elonmusk) July 30, 2021
چونکہ ٹیسلا کا کوئی پریس آفس نہیں ہے۔ لہذا ایلان مسک نے بتایا کہ میں اور کک کبھی نہیں ملے اور نہ کوئی ملاقات ہوئی۔