آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون؟ فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد (پبلک نیوز) آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہو گا، تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا۔ وزارت اعظمیٰ کے لیے بھی جوڑ توڑ کیا جانے لگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بروز اتوار بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی عہدوں کیلئے مشاورت بھی کی جائے گی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس سے متعلق حکمت عملی بھی طے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاد کشمیر کی وزرات عظمی کے عہدے کیلئے بھی الگ سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزارت عظمیٰ کیلئے سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق ،ا ظہر صادق اور بیرسٹر سلطان کے درمیان مقابلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انصر ابدالی، قیوم نیازی اور عبد الماجد کے ناموں پر بھی اہم عہدوں کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں