سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خدارا ملکی عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے، مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی عوام نے بدترین مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے، نااہل وفاقی حکومت ایک طرف معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے تو دوسری طرف عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

عوام دشمن حکمران اپنی شاہ خرچیاں اور مراعات کم کرنے پر تیار نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا، مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ نااہلوں کا منہ چڑا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں