پی آئی اے عاشور پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلائیگا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا۔

11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی۔ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے۔ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں