نیلم جہلم: ٹیرف بڑھانے کیلئے واپڈا کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیپرا نے نیلم جہلم پن بجلی گھر منصوبے کا ٹیرف بڑھانے کی واپڈا کی درخواست رد کر دی۔ ن لیگی دور میں بننے والے نیلم جہلم منصوبے کی تعمیری لاگت 506 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

نیپرا کے مطابق ایکنک نے منصوبے کی لاگت میں اضافہ پر اعتراض لگایا تھا۔ ایکنک نے منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی منظوری نہیں دی۔ نیپرا نے نیلم جہلم منصوبے کے نظر ثانی شدہ ٹیرف درخواست پر واپڈا سے 15 سوالات پوچھے تھے۔

نیپرا نے منصوبے کی تعمیر، ٹھیکے، غیرملکی قرضوں پر سوالات پوچھے تھے۔ واپڈا نے 30 سالہ مدت کیلئے نیلم جہلم کا اوسط ٹیرف 10.30 فی یونٹ مانگا تھا۔ نیپرا نے منصوبے کیلئے 2018 میں 9.11 روپے فی یونٹ کو اوسط ٹیرف دیا تھا۔

واپڈا نے نظر ثانی درخواست میں منصوبے کا ٹیرف بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیری لاگت میں اضافہ کی ابھی ایکنک نے حتمی منظوری نہیں دی۔ صرف حکومت کی طرف سے لاگت میں اضافہ کی منظوری کی صورت میں قانونی طور پر ٹیرف بڑھایا کا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں