پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 13 فروری 2021

ملک میں کورونا کی دوسری لہر، مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 276 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 262 نئے کیس رپورٹ

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں،قومی شاہراہ پر حدنگاہ 30میٹررہ گئی

ملک کے مختلف شہروں رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں درودیوار لرز اٹھے، ریکٹر اسکیل پر شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی

ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے

سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج دوسرا اور آخری روز، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں