اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے اہم پیغام دیا۔ انھوں لکھا کہ خالد منصور کو معاون خصوصی برائےسی پیک امور تعینات کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے خالد منصور کو نہ صرف خوش آمدید بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
سی پیک اتھارٹی کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے بھی ٹویٹ پیغام جاری کیا گیا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سی پیک جیسے منصوبہ کو ون ونڈو کے طور پر چلانے کا موقع دیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد بغیر یہ نہ ممکن تھا۔
The course is set for future progression of CPEC, this journey will go on. My best wishes to Kahlid Mansoor sb, who is fully equipped to take it forward. CPEC is life line for Pakistan, it will transform us into a progressive and fully developed country InshaAllah-2/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021