ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سائن ان یا سائن اپ کرنے کے لیے کسی بھی جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے کی اب ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ صرف ایک قدم کی دوری پر سب کچھ بآسانی ہو سکے گا۔
ٹوئٹر کے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسانی کے ساتھ سائن ان کریں اور اپنی ٹائم لائن کو سکرول کرنا شروع کریں۔ اب، جب آپ لاگ ان یا سائن اپ کرنا چاہیں گے تو آپ کے پاس استعمال کرنے کا اختیار ہو گا۔
Sign on with ease and start scrolling your timeline.
Now, when you log in or sign up to join the conversation on Twitter, you have the option to use:
▪️ Your Google Account on the app and on web
▪️ Or your Apple ID on iOS, and soon on web pic.twitter.com/Nf56H1ghmY— Twitter Support (@TwitterSupport) August 2, 2021
مزید لکھا گیا کہ ایپلی کیشن یا ویب سائٹ پر ٹوئٹر کو کھولتے یہں تو گوگل اکاؤنٹ کے ذریعہ سائن ان اور سائن اپ کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے آپ iOS پر آپ کی ایپل آئی ڈی کو بھی استعمال کر سکیں گے جبکہ ایپل آئی ویب سائٹ پر بہت جلد اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکے گی۔