شلپا کے خاوند راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے فحش فلمیں برآمد

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں صف اول کی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی شلپا شیٹی کے خاوند راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور ان کو آگے فروخت کرنے کا الزام سامنے آنے پر بھارتی پولیس نے ثبوت اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہوئے۔

کرائم برانچ کی جانب سے راج کندرا کا لیپ ٹاپ بھی حراست میں لیا گیا جس سے کم و بیش 70 فحش فلموں کے برآمد کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ یہ دعویٰ ممبئی پولیس نے کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 68 فلمیں برآمد کی گئی ہیں۔

ممئی ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران کرائم برانچ نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ عدالت کے سامنے یہ ثبوت رکھا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ راج کندرا کا کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم برانچ نے بتایا کہ راج کندرا کا ممبئی میں ایک آفس ہے جہاں سے وہ ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو چلا رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ سے فنانشل پراجیکٹس ملے ہیں، مارکیٹنگ پلان ملے ہیں اور جنسی مواد کے اسکرپٹ بی ملے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں