کورونا شدت اختیار کر گیا، مزید 60 اموات

اسلام آباد (پبلک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی شدت دیکھنے میں آئی۔ اس دوران 60مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

این سی او سی اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 5661میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 77409 ہے، 9 لاکھ 52616مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 1053660 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا سے اب تک ملک بھر میں 23635اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 62462 ٹیسٹ کیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں