پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ تباہ

اٹک(پبلک نیوز)‌ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ تباہ ہو گیا ہے.

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہو گیا . ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لڑاکا تربیتی طیارہ معومول کے ٹریننگ مشن پر تھا. طیارہ اٹک کے قریب گرکر تباہ ہوا جب کہ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں