کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ جب میں 16 سال کی تھی اس وقت میرا وزن 75 کلو تھا۔
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں پروگرام ہوسٹ نے ان سے وزن سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آ پ یقین نہیں کریں گی لیکن میرا وزن 75 کلو تھا۔ گلوکارہ کا جواب سن کر پروگرام ہوسٹ حیران ہوگئیں اور کہا کہ اس وقت تو آپ بچی ہونگی۔
View this post on Instagram
گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں بچی نہیں تھی بلکہ اس وقت میری عمر 16 سال تھی اور میں کالج پڑھتی تھی۔ کالج کی تمام لڑکیاں بڑی فٹ لگتی تھیں تو اس وجہ سے مجھے کمپلیکس ہونا شروع ہوا میرے ساتھ کی تمام لڑکیاں جو کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتی تھی۔