بجلی ایک بار پھر سستی کر دی گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف، نیپر نے ماہانہ فیول چارجز کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہو گا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے اور لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں، ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔

خیال رہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں