پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،7 اگست 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس، ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے آغاز میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا، کہا کراچی میں21فیصد کیسز ہیں، جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے، انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کی تعداد کراچی میں زیادہ ہے۔

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 797 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار720 نئے کیس رپورٹ،مثبت شرح 8 اعشاریہ دو چارفیصد ریکارڈ، 79 ہزار837 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 4 ہزار 275 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر، پنجاب بھر میں ہلاکت خیزی اور کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ روز لاہور میں6 ہلاکتوں سمیت صوبہ بھر میں ٹوٹل31 اموات رپورٹ، اموات کی کل تعداد 11 ہزار 170 ہوگئی، لاہور میں مثبت شرح 7.7 ریکارڑ کی گئی، تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

اسلام آباد میں شہریوں کو روسی ویکسین سپوتنک 5 لگنا شروع، فائزر کی 64 ہزار خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر والے 33 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی، 4 ہفتے پہلے 50 سال سے زائد عمر والوں کو پہلی ڈوز لگانے کی شرح 21 فیصد تھی۔

چین سے سائنو فارم کورونا ویکسین کی کھیپ اسلام آباد منتقل، 7 لاکھ 92 ہزار سائنو فارم ڈوز لائی گئیں ہیں، زرائع کے مطابق پاکستان نے سائنو فارم ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے، کھیپ رات گئے اسلام آباد پہنچی، دوسری کھیپ آئندہ 36 گھنٹوں میں لائی جائے گی، 12 لاکھ 8 ہزار ڈوز لائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں