پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،8اگست2021

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ۔ دہشتگردوں نے گڑیوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔29 سالہ سپاہی شاہد شہید

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان نمائندے نے پاکستان پر من گھڑت الزامات لگائے

سندھ میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیراعلی سندھ، معاون خصوصی صحت، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان اور اعلی حکام نے شرکت کی۔9 اگست سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے

آئی فون اور سام سنگ کی ایس اور نوٹ سیریز کے حوالے سے آنکھیں بند کر کے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ ان کمپنیوں کا بین الاقوامی سطح پر بزنس ہے۔ مگر شیاؤمی نے ان دونوں کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی جانب سے سنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں