ڈومیسٹک سیزن22-2021 کے شیڈول کا اعلان

لاہور(پبلک نیوز)‌پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا. ڈومیسٹک سیزن 22-2021دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔پی سی بی کےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کےنو ٹورنامنٹس میں220میچز کھیلے گئے تھے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے، پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 22-2021پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی میچز سے مکمل طور پر الگ حیثیت رکھتا ہے. ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا. اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔

دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں شامل نہیں، دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں اور سی سی اے ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے. اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا. آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں جس کے لیے پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے.

ایسوسی ایشن انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی . ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا. مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی۔راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ، یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں