اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیاحوں کے لیے پرکشش مقام پاک چین بارڈر خنجراب پر ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب ایک جوڑے نے اپنے یہاںآنے کی نشانی لگانے کے لیے وال چاکنگ کی.
مسٹر اینڈ مسز صہیب نے نامعقول حرکت کرتے ہوئے ایک دیوار پر لکھا کہ ہم دونوں یہاں پر تھے، معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان ٹوررزم نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اس جانب توجہ مبذول کرائی اور لکھا کہ ازراہ کرم اس وقت تک یہاں پر دوبارہ نہ آئیے جب تک آپ بنیادی اخلاقات اور آداب نہ سیکھ جائیں.
We hope you don’t visit again. This is exactly what we don’t need. https://t.co/6nKkd8VKuy
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 9, 2021
واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بارہا یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سیاحتی مقامات پر آنے والے افراد قیام کے دوران کسی قسم کی آلودگی نہ پھیلائیں اور نہ ہی قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی کریں. سابق اوورسیز ایڈوائزر سید ذوالفقار بخاری نے بھی معاملے پر ردعمل دیا، انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جوڑا دوبارہ اس جگہ کا وزٹ نہیں کرئے گا، ہم یہی چاہتے ہیں. سوشل میڈیا صارفین نے بھی معاملے پر شدید ردعمل دیا اور جوڑے کو ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا. سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے سزاء تجویز کی کہ انہیں دوبارہ یہاں لا کر ان سے یہ لکھا ہوا فقرہ مٹوایا جائے.