پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10 اگست 2021

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی ٹرانسفارمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کراچی سرکلر ریلوے کی پیش رفت پر بریف کریں گے

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کے فور اور کے سی آر پر کام تیز ہوچکا، رواں سال ستمبر میں گرین لائن بسیں بھی پہنچ جائیں گی، کہتے ہیں 11سو ارب کے پیکیج میں سے ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دینے ہیں،صوبائی حکومت نے اب تک عوامی فلاح پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت بارے بریفنگ، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے سال میں جاری منصوبوں کے لئے 138 ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں،وزیراعلیٰ کی صوبائی وزراء کو عوامی فلاح کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 86 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 4 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 884 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 84 فی صد رہی، 84 ہزار 427 مریض زیرعلاج ، 4 ہزار 530 کی حالت تشویشناک ہے

این سی او سی نے کورونا ویکسین کے بغیر ٹرین کے سفر پر پابندی عائد کردی،یکم اکتوبر سے صرف ویکسی نیشن کے حامل افراد ٹرین کا سفر کر سکیں گے،سنگل ڈوز لازمی قرار،محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ترمیمی نوٹیفکیشن کردیا،شادی کی تقریبات میں شرکت اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والے افراد کو ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں