کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی ، ہمیں اس حال اکیلا نہ چھوڑیں ، افغانستان انتشار کا شکار ہے، میرے ملک میں امن ہونا چاہئے ، میرا ملک افراتفری کا شکار ہے۔
Dear World Leaders! My country is in chaos,thousand of innocent people, including children & women, get martyred everyday, houses & properties being destructed.Thousand families displaced..
Don’t leave us in chaos. Stop killing Afghans & destroying Afghaniatan🇦🇫.
We want peace.🙏— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 10, 2021
سوشل میڈیا پر اپنے ایک درد ناک پیغام میں لکھا کہ دنیا کے پیارے رہنماؤ !میرا ملک افراتفری کا شکار ہے، بچوں اور خواتین سمیت روزانہ ہزاروں بے گناہ لوگ کا قتل عام ہو رہا ہے، جائیدادیں اور گھر تباہ ہو رہے ہیں، ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں، ہمیں اس افراتفری میں اکیلا نہ چھوڑیں، افغانیوں کو قتل کرنا اور افغانستان کو تباہ کرنا بند کریں ۔ ہم امن چاہتے ہیں۔
The ongoing war in Afghanistan has led to humanitarian crisis. Please support @RashidKhanFund & @Afghan_cricketA emergency online fundraiser to provide basic essentials to those affected by the conflict. Link below ⬇️ https://t.co/6AoUdDABty
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 10, 2021
ایک دوسری ٹویٹ میں راشد خان نے لکھا کہ افغانستان میں جاری جنگ نے انسانیت دوستی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس موقع پر راشد خان نے دنیا بھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ مجبور افغان خاندانوں کی امداد کرنا چاہ رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں فنڈز کی ضرورت ہے۔