ملک میں ویکسینیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

کراچی (پبلک نیوز) ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ۔ 42 ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ 10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔

تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں