لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تاریخ طے ہو گئی۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہو گا۔ جیند صفدر کا نکاح سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح بائیس اگست کو عائشہ سیف الرحمٰن سے ہو گا۔ نکاح کی تقریب لندن میں ہو گی۔
My son Junaid’s nikah with Ayesha Saif-ur-Rahman Khan will take place in London on 22nd August Insha’Allah. Unfortunately, I will not be able to attend the ceremony owing to blatant victimisation, bogus cases and my name on ECL. 1/2 pic.twitter.com/7HYrm5mNaH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
انھوں نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے میں نکاح میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں اور میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت کو باہر جانے کے لیے حکومت سے کوئی درخواست نہیں کروں گی۔
I was in jail when my beloved mother passed away and now I won’t be able to share my son’s happiness, but, I will NOT make any request to this government for travel abroad. I leave the matter to Almighty Allah. https://t.co/hNXBSpa7yB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021