ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ،بونیر،دیر،سوات اورکرم میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹھہ اوربدین میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورگوجرانوالہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں