پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ‘غزنوی’ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل ٹوئٹر سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کامیاب تجربہ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ کیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب تجربہ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور اسلحہ کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا تھا۔ غزنوی زمین سے زمین تک مارکرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں